صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(237) بَابُ إِبَاحَةِ الِاقْتِصَارِ عَلَى تَسْلِيمَةٍ وَاحِدَةٍ مِنَ الصَّلَاةِ، باب: نماز میں صرف ایک طرف سلام پھیرنے پر اکتفا کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 732
نا نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَائِشَةَ : " تُسَلِّمُ وَاحِدَةً " . نا بُنْدَارٌ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ ، بِهَذَا مِثْلَهُ ، وَزَادَ : وَلا تَلْتَفِتُ عَنْ يَمِينِهَا وَلا ، عَنْ شِمَالِهَامحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ایک سلام پھیرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ اپنے استاد محترم جناب بندار کی سند سے سیدنا عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت بیان کرتے ہیں ، اور اس میں یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ اور وہ ( سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ) سلام پھیرتے وقت اپنی دائیں اور بائیں جانب التفات نہیں کرتی تھیں ۔