صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(217) بَابُ وَضْعِ الْفَخِذِ الْيُمْنَى عَلَى الْفَخِذِ الْيُسْرَى فِي الْجُلُوسِ فِي التَّشَهُّدِ باب: تشہد میں بیٹھتے وقت دائیں ران کو بائیں ران پر رکھنے کا بیان
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ كَبَّرَ ، وَحِينَ رَكَعَ ، وَحِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ ، وَقَالَ حِينَ سَجَدَ : هَكَذَا ، وَجَافَى يَدَيْهِ عَنْ إِبْطَيْهِ ، وَوَضَعَ فَخِذَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى ، وَقَالَ : هَكَذَا ، وَنَصَبَ وَهْبٌ السَّبَّابَةَ وَعَقَدَ بِالْوُسْطَى " . وَأَشَارَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى أَيْضًا بِسَبَّابَتِهِ وَحَلَّقَ بِالْوُسْطَى وَالإِبْهَامِ ، وَعَقَدَ بِالْوُسْطَى . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَوْلُهُ : وَوَضَعَ فَخِذَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى يُرِيدُ فِي التَّشَهُّدِسیدنا وائل بن حجر الحضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب « اللهُ أَكْبَرُ » کہا تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے ، اور جب رُکوع کیا اور جب رُکوع سے اپنا سر اُٹھایا ( تو رفع الیدین کی ) اور جب سجدہ کیا تو فرمایا : ” اس طرح سے “ اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنی بغلوں سے دور کیا ، اور اپنی دائیں ران کو اپنی بائیں ران پر رکھا ، اور فرمایا : ” اس طرح سے ( رکھا کرو ) “ حضرت وہب نے اپنی شہادت کی انگلی کو کھڑا کیا اور درمیان انگلی سے گرہ لگائی ۔ جناب محمد بن یحییٰ نے بھی شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا ، درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ حلقہ بنایا اور درمیانی انگلی کے ساتھ گرہ لگائی ۔