صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(201) بَابُ التَّسْبِيحِ فِي السُّجُودِ. باب: سجدے میں تسبیح کا بیان
حدیث نمبر: 670
نا أَبُو مُوسَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ ، نا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمِّي إِيَاسَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : لَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى ، قَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ " . نَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، بِمِثْلِهِ ، وَلَمْ يَقُلْ : " لَنَا "محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی « سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى » [ سورة الأعلى ] ” بلند شان والے اپنے رب کے نام کی تسبیح بیان کریں “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا : ” اسے اپنے سجدے میں پڑھا کرو ۔ “ امام صاحب کے استاد محمد بن عیسٰی کی سند سے مذکورہ بالا کی مانند ہی مروی ہے لیکن ان کی روایت میں « لنا » ” ہم سے فرمایا “ کے الفاظ نہیں ہیں۔