صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(180) بَابُ ذِكْرِ تَسْمِيَةِ الْأَعْضَاءِ السَّبْعَةِ الَّتِي أُمِرَ الْمُصَلِّي بِالسُّجُودِ عَلَيْهِنَّ. باب: ان سات اعضاء کے ناموں کا بیان جس پر نمازی کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 635
نا الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَهُ ، إِلا أَنَّهُ قَالَ : " أَوْ يَكُفَّ ثِيَابَهُ أَوْ شَعْرَهُ " ، وَكَانَ ابْنُ طَاوُسٍ يُمِرُّ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ ، يَقُولُ : هُوَ وَاحِدٌمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب نے اپنے استاد گرامی جناب مخزومی کی سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مذکورہ بالا روایت کی طرح روایت بیان کی ہے ، مگر اُنہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں ، ” یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑوں یا بالوں کو سمیٹیں ( اس سے منع کر دیا گیا ) حضرت طاؤس رحمہ الله اپنا ہاتھ اپنی پیشانی اور ناک پر پھیر کر فرمایا کرتے تھے کہ یہ ایک ہی عضو ہے ۔