حدیث نمبر: 592
نا بُنْدَارٌ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ عنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُجْزِئُ صَلاةٌ لأَحَدٍ أَوْ لِرَجُلٍ لا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ ، وَلا فِي السُّجُودِ " . نا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ ، وَقَالَ : " فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی شخص کی یا کسی آدمی کی نماز کافی نہیں ہوتی جو رُکوع اور سجود میں اپنی کمر برابر سیدھی نہیں کرتا ۔ “ امام صاحب اپنے استاد جناب بشر بن خالد عسکری کی سند سے مذکورہ بالا کی طرح روایت بیان کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں ۔ ’’ رُکوع اور سجود میں ( اپنی کمر سیدھی نہیں کرتا ۔ ) “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 592