حدیث نمبر: 591
لَا أَنَّهَا نَاقِصَةٌ مُجْزِئَةٌ كَمَا تَوَهَّمَ بَعْضُ مَنْ يَدَّعِي الْعِلْمَ‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

ایسا نہیں ہے کہ وہ نماز ناقص ہوتی ہے لیکن کفایت کرجاتی ہے جیسا کہ علم کے دعوے دار بعض لوگوں کا خیال ہے

نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نا الأَعْمَشُ . وَنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، أنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، نا الأَعْمَشُ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُجْزِئُ صَلاةُ مَنْ لا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص رُکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہیں کرتا اس کی نماز کفایت نہیں کرتی ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 591
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح