صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(130) بَابُ ذِكْرِ الْعِلَّةِ الَّتِي لَهَا سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي (ص). باب: سورہ ص میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کے سبب کا بیان
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْمُجَاهِدِ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : سَجْدَةُ ص مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهَا ؟ قَالَ : " فَتَلا عَلَيَّ : وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ حَتَّى بَلَغَ إِلَى قَوْلِهِ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90 ، قَالَ : كَانَ دَاوُدُ سَجَدَ فِيهَا ، فَلِذَلِكَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " . نا الأَشَجُّ ، نا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، نا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، بِهَذَاحضرت مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، سورہ « ص » کا سجدہ آپ نے کس دلیل کی بنا پر اخذ کیا ہے ؟ کہتے ہیں کہ تو اُنہوں نے مجھ پر یہ آیت مبارکہ پڑھی : « وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ » ( اور ان کی اولاد میں سے داؤد ، سلیمان اور ایوب ہیں ) « أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ » ( یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ﷲ نے ہدایت عطا کی ہے ، لہٰذا آپ بھی انہی کی ہدایت کی پیروی کریں ۔ ) فرمایا کہ داؤد علیہ السلام نے اس میں سجدہ کیا تھا ، اسی لئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا ۔