صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(130) بَابُ ذِكْرِ الْعِلَّةِ الَّتِي لَهَا سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي (ص). باب: سورہ ص میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 551
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ " يَسْجُدُ فِي ص ، فَقِيلَ لَهُ ، فَقَالَ : أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90 ، وَقَالَ : سَجَدَهَا دَاوُدُ ، وَسَجَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما « سورۃ ص » میں سجدہ کیا کرتے تھے ۔ تو ان سےاس بارے میں پو چھا گیا تو اُنہوں نے یہ آیت تلاوت کی « أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ » [ سورة الأنعام ] ” یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا ہے۔ “ لہٰذا آپ انہی کی ہدایت کی اقتدا کریں ۔ اور فرمایا کہ (اس آیت پر ) حضرت داؤد علیہ السلام نے سجدہ کیا اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سجدہ کیا ۔