حدیث نمبر: 490
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُجْزِئُ صَلاةٌ لا يَقْرَأُ فِيهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ " ، قُلْتُ : فَإِنْ كُنْتُ خَلْفَ الإِمَامِ ، فَأَخَذَ بِيَدِي ، وَقَالَ : " اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ يَا فَارِسِيُّ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نماز میں سورہ فاتحہ کی تلاوت نہ کی جائے وہ نماز کافی نہیں ہوتی ۔ “ وہ ( عبدالرحمان ) کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی، اگر میں اما م کے پیچھے ( نماز پڑھ رہا ) ہوں ؟ تو اُنہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا کہ اے فارسی ( اس وقت ) اپنے دل میں پڑھ لیا کرو۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 490
تخریج حدیث اسناده صحيح