صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(95) بَابُ إِيجَابِ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَنَفْيِ الصَّلَاةِ بِغَيْرِ قِرَاءَتِهَا. باب: نماز میں سورۃ فاتحہ کی قرأت کرنا واجب ہے ، اور اس کی قرأت کے بغیر نماز نہیں ہوتی
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا صَلاةَ لِمَنْ لا يَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ " . هَذَا حَدِيثُ الْمَخْزُومِيِّ ، وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ : يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ ، وَقَالَ أَحْمَدُ وَعَبْدُ الْجَبَّارِ : عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رِوَايَةً ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ : لا صَلاةَ إِلا بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِسیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو سورۂ فاتحہ کی قراءت نہیں کرتا ۔ “ یہ مخزومی کی روایت ہے ۔ حسن بن محمد اپنی روایت میں کہتے ہیں کہ سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع بیان کرتے ہیں ۔ جناب احمد اور عبدالجبار سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے « عن » کے ساتھ روایت کرتے ہیں ۔ جبکہ محمد بن الولید کی روایت میں یہ ہے کہ ” سورۃ فاتحہ کی قراءت کے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی ۔ “