حدیث نمبر: 477
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا ابْنُ إِدْرِيسَ ، نا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ : أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ ، فَقُلْتُ : " لأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَأَيْتُ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ كَبَّرَ ، فَرَفَعَ يَعْنِي يَدَيْهِ ، فَرَأَيْتُ إِبْهَامَيْهِ بِحِذَاءِ أُذُنَيْهِ ، ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ ، ثُمَّ قَرَأَ " ، ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منوّرہ آیا تو میں نے ( دل میں ) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو ( پورے غور سے ) ضرور دیکھوں گا ۔ تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نماز شروع کی تو « اللهُ أَكْبَرُ » کہا اور اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں انگوٹھے دونوں کانوں کے برابر تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں کو دائیں ہاتھ کے ساتھ پکڑا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرأت کی ، پھر انہوں نے بقیہ حدیث بیان کی ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: 477
تخریج حدیث اسناده صحيح