صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(80) بَابُ نَشْرِ الْأَصَابِعِ عِنْدَ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ. باب: نماز میں رفع یدین کرتے وقت انگلیاں کھولنے کا بیان
حدیث نمبر: 460
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْبِسْطَامِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، قَالا : " رَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا وَلَمْ يُشَبِّكَا " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا قِصَّةُ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ أَنَّهُ أَرَاهُمْ صِفَةَ تَفْرِيجِ الأَصَابِعِ أَوْ ضَمَّهَامحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سعید بن سمعان، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں تو اُنہوں نے مکمّل حدیث بیان کی ۔ (جناب ابن ابی ذئب کے دونوں شاگرد، یحییٰ اور ابن ابی فدیک ) کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ اُٹھاتے ہوئے بلند کیے ۔ دونوں نے کوئی الجھاؤ بیان نہیں کیا اور ان دونوں کی روایت میں ابن ابی ذئب کا قصّہ مذکورہ نہیں ہے کہ اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو اُنگلیاں کھولنے یا بند کرنے کی کیفیت دکھائی تھی ۔