صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الأذان والإقامة— اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
(57) بَابُ الْأَمْرِ بِأَنْ يُقَالَ مَا يَقُولُهُ الْمُؤَذِّنُ إِذَا سَمِعَهُ يُنَادِي بِالصَّلَاةِ، بِلَفْظٍ عَامٍّ مُرَادُهُ خَاصٌّ باب: جب مؤ ذن کو نماز کے لئے اذان دیتے ہوئے سنے تو ویسے ہی کہے جیسے اسے کہتے ہوئے سنے اس سلسلے میں مذکورہ روایت کا بیان جس کے الفاظ عام اور مراد خاص ہے
حدیث نمبر: 412
نا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ عَمَّتِهِ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا كَانَ عِنْدَهَا فِي يَوْمِهَا فَسَمِعَ الْمُؤَذِّنَ يُؤَذِّنُ ، قَالَ كَمَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ حَتَّى يَفْرُغَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ اُم حبیبہ بنت سفیان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اُن کے گھر اُن کی باری والے دن تشریف فرما ہوتے اور مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سنتے تو اٗسی طرح کہتے جیسے مؤذن کہتا حتیٰ کہ وہ ( اذان سے ) فارغ ہو جاتا ہے۔