صحيح ابن خزيمه
كتاب: الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
(22) بَابُ اسْتِحْبَابِ تَعْجِيلِ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ. باب: مغرب کی نماز جلدی پڑھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 338
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرَّمِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُمْ كَانُوا " يُصَلُّونَ الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ يَرْجِعُونَ فَيَرَى أَحَدُهُمْ مَوَاقِعَ نَبْلِهِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ( صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ مغرب پڑھتے تھے پھر وہ ( اپنے گھر وں کو ) لو ٹتے تو اُن میں سے کوئی ثخص اپنے تیر کے گرنے کی جگہوں کو دکیھ لیتا تھا۔