حدیث نمبر: 317
نا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ ، نا قَيْسٌ ، قَالَ : قَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لا تُغْلَبُوا عَلَى صَلاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم طاقت رکھو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے کی نماز ( نماز فجر ) اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز ( نماز عصر) سے مغلوب نہ ہوجاؤ ۔ ( تو اُنہیں بروقت ضرور ادا کر لینا ۔ ) “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب‏:‏ الصلاة / حدیث: 317
تخریج حدیث صحيح بخاري