صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها— ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
(419) بَابُ حَجِّ الْأُجَرَاءِ باب: مزدوروں کے حج کا بیان
وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ الْأَجِيرَ إِذَا أَجَّرَ نَفْسَهُ بِكَذَا، وَحَجَّ عَنْ نَفْسِهِ كَانَتْ لَهُ الْأُجْرَةُ عَلَى مُسْتَأْجِرِهِ، وَأَدَاءُ الْفَرْضِ عَنْ نَفْسِهِ جَائِزٌثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : أَتَى رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إِنِّي أَجَّرْتُ نَفْسِي مِنْ قَوْمٍ فَتَرَكْتُ لَهُمْ بَعْضَ أُجْرَتِي أَوْ أَجْرِي لَوْ يُخَلُّوا بَيْنِي وَبَيْنَ الْمَنَاسِكِ ، فَهَلْ يُجْزِئُ ذَلِكَ عَنِّي ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " نَعَمْ ، هَذَا مِنَ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ : أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ سورة البقرة آية 202 " جناب سعید بن جبیر رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوا اور اُس نے عرض کیا کہ میں نے ایک قوم کی مزدوری کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا پھر میں نے اپنی مزدوری یا ساری مزدوری اس شرط پر چھوڑ دی کہ وہ مجھے مناسک حج ادا کرنے کی اجازت دیںگے تو کیا میرا حج میرے لئے کافی ہوگا ؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ، ہاں یہ شخص اُن لوگوں میں سے ہے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا « أُولَٰئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُوا ۚ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ » [ سورة البقرة : 202] انہی لوگوں کے لئے ان کی کمائی کا حصّہ ہے اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے ۔“