حدیث کتب › صحيح ابن خزيمه › جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها
صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها— ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
(302) بَابُ النَّهْيِ عَنِ احْتِصَارِ الْمَنَازِلِ بِمِنًى إِنْ ثَبَتَ الْخَبَرُ، باب: منیٰ میں مستقل رہائش گاہ بنانے کی ممانعت کا بیان ،
حدیث نمبر: 2891
فَإِنِّي لَسْتُ أَعْرِفُ مُسَيْكَةَ بِعَدَالَةٍ وَلَا جَرْحٍ، وَلَسْتُ أَحْفَظُ لَهَا رَاوِيًا إِلَّا ابْنَتَهَا.محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
بشرطیکہ حدیث صحیح ہو ۔ کیونکہ مسیکہ کی جرح و تعدیل کا علم نہیں اور اس سے صرف اس کی بیٹی ہی روایت کرتی ہے
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَنْ أُمِّهِ مُسَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ تَعْنِي رَجُلا يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، أَلا نَبْنِي بِمِنًى بِنَاءً فَيُظِلُّكَ ، قَالَ : " لا ، مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، کیا ہم آپ کے لئے منیٰ میں عمارت نہ بنادیں جس کے سائے میں آپ تشریف فرما ہوسکیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں ، منیٰ اُسی کی جگہ ہے جو پہلے آجائے ۔“