حدیث کتب › صحيح ابن خزيمه › جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها
صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها— ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
(216) بَابُ تَقْبِيلِ طَرَفِ الْمِحْجَنِ إِذَا اسْتُلِمَ بِهِ الرُّكْنُ باب: حجر اسود کو چھڑی کے ساتھ چھونے کی بعد چھڑی کے اس کنارے کو بوسہ دینے کا بیان ،
حدیث نمبر: 2782
إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ؛ لِإَنَّ فِي الْقَلْبِ مِنْ هَذَا الْإِسْنَادِمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
بشرطیکہ یہ روایت صحیح ہو کیونکہ اس سند کے بارے میں میرا دل مطمئن نہیں ہے
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ الْعَدَنِيَّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُلَيْكٍ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى نَاقَتِهِ ، أَوْ عَلَى رَاحِلَتِهِ ، وَهُوَ لَيَسْتَلِمُ بِمِحْجَنِهِ ، وَيُقَبِّلُ طَرَفَ الْمِحْجَنِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اونٹنی یا اپنی سواری پر بیٹھ کر طواف کرتے ہوئے دیکھا ، آپ اپنی لاٹھی کے ساتھ حجر اسود کو چھوتے اور لاٹھی کے اُس کنارے کو چوم لیتے ۔