صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها— ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
(156) بَابُ اسْتِحْبَابِ دُخُولِ الْمَسْجِدِ مِنْ بَابِ بَنِي شَيْبَةَ باب: بنی شیبہ سے مسجد حرام میں داخل ہونا مستحب ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ الأَصْبَهَانِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ ، وَسَأَلْتُهُ عَنِ الرَّمَلِ بِالْكَعْبَةِ الثَّلاثِ أَطْوَافٍ ، فَزَعَمَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، أَخْبَرَهُ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ فِي عِقْدِ قُرَيْشٍ ، فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ دَخَلَ مِنْ هَذَا الْبَابِ الأَعْظَمِ ، وَقَدْ جَلَسَتْ قُرَيْشٌ مِمَّا يَلِي الْحَجَرُ أَوِ الْحِجْرُ " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَمْ أُقَيِّدْ فِي التَّصْنِيفِ الْحَجَرَ أَوِ الْحِجْرَجناب عبد اللہ بن عثمان بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ابوطفیل نے بتایا ، اور میں نے اُن سے بیت اللہ کے طواف کے پہلے تین چکّروں میں رمل کے بارے میں پوچھا ، تو اُنہوں نے کہا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اُنہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قریش مکّہ کے ساتھ معاہدے کے تحت مکّہ مکرّمہ آئے تو جب آپ مکّہ مکرّمہ میں داخل ہوئے تو اس بڑے دروازے ( باب بنی شیبہ ) سے داخل ہوئے اور قریش کے لوگ حطیم یا حجر اسود کے قریب بیٹھے ہوئے تھے ۔ پھرمکمّل حدیث بیان کی ۔ امام ابو بکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں وارد لفظ حَجَرَ یا حِجْرَ ہے ، میں نے اس کی تعیین نہیں کی ۔