حدیث نمبر: 2581
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ بِيَدَيْهَا : " طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحُرْمِهِ حِينَ أَحْرَمَ ، وَلِحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

عبد الرحمن بن قاسم اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں ، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب احرام باندھا تھا تو میں نے آپ کو خوشبو لگائی تھی اور جب آپ نے بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے احرام کھولا تھا ( تو میں نے اُس وقت بھی آپ کو خوشبو لگائی تھی ) ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2581
تخریج حدیث صحيح بخاري