حدیث نمبر: 2545
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ الْحَذَّاءُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ السَّلُولِيِّ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَنْظَلَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِبَعِيرٍ قَدْ لَحِقَ ظَهْرُهُ بِبَطْنِهِ ، فَقَالَ : " اتَّقُوا اللَّهَ فِي هَذِهِ الْبَهَائِمِ الْمُعْجَمَةِ ، ارْكَبُوهَا صَالِحَةً ، وَكُلُوهَا صَالِحَةً "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا سہل بن حنظلۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونٹ کے پاس سے گزرے جس کی کمر ( بھوک کی وجہ سے ) اس کے پیٹ کے ساتھ لگی ہوئی تھی ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو ، جب یہ صحتمند ہوں ، تو ان پر سواری کرو ، اور انہیں صحیح سلامت حالت ہی میں ( ذبح کر کے ) کھالو ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2545
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح