صحيح ابن خزيمه
كتاب: المناسك— حج کے احکام و مسائل
(17) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ سَفَرِ الْمَرْأَةِ يَوْمًا وَلَيْلَةً إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ باب: عورت کے لئے بغیر محرم ایک دن رات سفر کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 2523
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ , قَالا : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ يَوْمًا وَلَيْلَةً ، إِلا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَمْ يَقُلْ عِلْمِي أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ مَالِكٍ فِي هَذَا الْخَبَرِ : عَنْ أَبِيهِ خَلا بِشْرِ بْنِ عُمَرَ ، هَذَا الْخَبَرُ فِي الْمُوَطَّإِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کا سفر بغیر محرم کے طے کرے ۔ ابوبکر کہتے ہیں کہ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ اصحاب مالک میں سے بشر بن عمر کے علاوہ کسی اور نے یہ حدیث بروایت ” عن سعيد بن ابي سعيد عن ابيه “ بیان کی ہو ۔ یہ حدیث موَطا میں ” عن سعيد عب ابي هريرة “ سے مذکور ہے ۔