حدیث نمبر: 2521
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تُسَافِرَ الْمَرْأَةُ ثَلاثًا إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : قَدْ خَرَّجْتُ هَذِهِ اللَّفْظَةَ فِي الأَخْبَارِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ ، وَخَبَرُ ابْنِ عُمَرَ مُخْتَصَرٌ غَيْرُ مُتَقَصًّ لَمْ يُذْكَرْ فِيهِ الزَّوْجَ ، وَخَبَرُ أَبِي سَعِيدٍ مُتَقَصًّ ذِكْرَ ذَوَاتِ الْمَحَارِمِ وَالزَّوْجَ جَمِيعًا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان عورت کو تین دن کا سفر اس کے محرم کے بغیر طے کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کے الفاظ کتاب الکبیر میں بیان کیے ہیں اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی یہ روایت مختصر ہے ، مفصل نہیں کیونکہ اس میں خاوند کا ذکر نہیں ہے جبکہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی روایت مفصل ہے جس میں محرم رشتہ داروں اور خاوند کا ذکر موجود ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2521
تخریج حدیث صحيح بخاري