صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الصدقات والمحبسات— صدقات اور اوقاف کے ابواب کا مجموعہ
(182) بَابُ فَضْلِ سَقْيِ الْمَاءِ إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ باب: پانی پلانے کی فضیلت کا بیان ، بشرطیکہ یہ حدیث صیح ہو
حدیث نمبر: 2496
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ ، أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا ؟ فَقَالَ : " نَعَمْ " ، فَقُلْتُ : أَيُّ صَدَقَةٍ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " إِسْقَاءُ الْمَاءِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، میری والدہ فوت ہوگئیں ہیں کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کردوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں کردو “ میں نے عرض کیا کہ کونسا صدقہ افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانی پلانا ( یعنی کنواں کھدوا کر وقف کردو ) ۔ “