صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الصدقات والمحبسات— صدقات اور اوقاف کے ابواب کا مجموعہ
(177) بَابُ الْوَصِيَّةِ بِالْحَبْسِ مِنَ الضِّيَاعِ وَالْأَرَضِينَ باب: زرعی زمینیں اور جاگیریں وقف کرنے کی وصیت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2489
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الأَشْقَرُ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ ، قَالَتْ : " وَاللَّهِ مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ عِنْدَ مَوْتِهِ دِينَارًا وَلا دِرْهَمًا ، وَلا عَبْدًا وَلا أَمَةً ، إِلا بَغْلَتَهُ وَسِلاحَهُ ، وَأَرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اللہ کی قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی موت کے وقت کوئی دینار ، درھم ، غلام یا لونڈی نہیں چھوڑی تھی ، سوائے اپنے خچر اور ہتھیاروں کے اور ایک زمین چھوڑی تھی جسے آپ نے صدقہ کردیا تھا ۔