صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صدقة التطوع— نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(142) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي مَسْأَلَةِ الْغَنِيِّ مِنَ الصَّدَقَةِ باب: مالدار شخص کے صدقہ مانگنے پر سختی کا بیان
حدیث نمبر: 2446
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَزِيدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ , قَالا : حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حُبْشِيُّ بْنُ جُنَادَةَ السَّلُولِيُّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَأَلَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ ، فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الْجَمْرَ " ، وَقَالَ زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ : " مَنْ سَأَلَ مِنْ غَيْرِ فَقْرٍ ، فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الْجَمْرَ "محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا حبشی بن جنادہ سلولی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے بقدر کفایت مال کے ہوتے ہوئے مانگا تو بیشک وہ آگ کے انگارے کھاتا ہے ۔ “ جناب زید بن اخزم کی روایت میں ہے کہ ” جس شخص نے بغیر محتاجی کے مانگا تو بلاشبہ وہ جہنّم کے انگارے کھاتا ہے ۔ “