صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صدقة التطوع— نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(132) بَابُ الْأَمْرِ بِاتِّقَاءِ النَّارِ- نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْهَا- بِالصَّدَقَةِ، وَإِنْ قَلَّتْ باب: صدقے کے زریعے سے جہنّم کی آگ سے پچنے حُکم کا بیان اگرچہ صدقہ کم ہی ہو ۔ ہم اللہ تعالی سے جہنّم کی آگ سے پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 2429
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " اتَّقُوا النَّارَ ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : هُوَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَأَنَا أَبْرَأُ مِنْ عُهْدَتِهِمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” آگ سے بچو خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کرکے ہی بچو ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اسماعیل سے مراد اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور میں اس کی ذمہ داری سے بری ہوں ۔