حدیث نمبر: 2413
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ، كَانَ يَأْمُرُهُمْ بِصَدَقَةِ رَمَضَانَ نِصْفَ صَاعٍ حِنْطَةً ، أَوْ صَاعَ تَمْرٍ ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : " لا نُعْطِي إِلا مَا كُنَّا نُعْطِي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور صدقہ فطر ادا کرنے کا حُکم لوگوں کو دیتے تھے ۔ تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم وہی چیز اور اتنی ہی مقدار ادا کریںگے جتنی رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں دیا کرتے تھے یعنی ایک صاع کھجوریں یا ایک صا ع پنیر ایک صاع کشمش یا ایک صاع جَو ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة الفطر فى رمضان / حدیث: 2413
تخریج حدیث صحيح مسلم