حدیث نمبر: 2396
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ ، وَلا فِي عَبْدِهِ ، وَلا وَلِيدَتِهِ صَدَقَةٌ ، إِلا صَدَقَةُ الْفِطْرِ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : خَبَرُ مَخْرَمَةَ خَرَّجْتُهُ فِي غَيْرِ هَذَا الْبَابِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمان شخص پر اس کے گھوڑے ، غلام اور لونڈی میں کوئی صدقہ فرض نہیں سوائے صدقہ فطر کے ( غلام اور لونڈی کی طرف سے صدقہ فطر وہ ادا کریگا ) ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب مخرمہ کی روایت میں اس باب کے علاوہ باب میں بیان کردی ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة الفطر فى رمضان / حدیث: 2396