صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها— زکوٰۃ کی تقسیم کے ابواب کا مجموعہ اور مستحقین کی زکوٰۃ کا بیان
(103) بَابُ ذِكْرِ تَحْرِيمِ الصَّدَقَةِ عَلَى الْأَصِحَّاءِ الْأَقْوِيَاءِ عَلَى الْكَسْبِ، باب: صحت مند اور روزی کمانے کے قابل شخص کو زکٰوۃ دینا حرام ہے
حدیث نمبر: 2387
وَالْأَغْنِيَاءِ بِكَسْبِهِمْ عَنِ الصَّدَقَاتِ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا أَغْنِيَاءَ بِمَالٍ يَمْلِكُونَهُ، بِذِكْرِ خَبَرٍ مُجْمَلٍ غَيْرِ مُفَسَّرٍمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اور ان لوگوں کو بھی زکوٰۃ دینا حرام ہے جو اپنی کمائی کے ذریعے سے زکوٰۃ سے بے پرواہ ہو سکتے ہیں، اگرچہ وہ اپنے مال اور دولت کے لحاظ سے غنی نہ ہوں، اس سلسلےمیں ایک مجمل غیر مفسر روایت کا بیان
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ : " لا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ ، وَلا ذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی مالدار شخص اور طاقتور تندرست آدمی کے لئے زکوٰۃ کا مال حلال نہیں ہے ۔ “