حدیث نمبر: 2380
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْجُرَيْرِيُّ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ : " بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى صَدَقَاتٍ يُرِيدُ جُهَيْنَةَ ، فَكَانَ آخِرُ مَنْ أَتَيْتُ رَجُلا مِنْهُمْ مِنْ أَدْنَاهُمْ إِلَى الْمَدِينَةِ ، فَجَمَعَ لِي مَالَهُ " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَى قَوْلِهِ : وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ ، وَقَالَ : قَالَ عُمَارَةُ : فَبَعَثَنِي ابْنُ عُقْبَةَ ، قَالَ يَحْيَى : يَعْنِي ابْنَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ فِي زَمَنِ مُعَاوِيَةَ مُصَدِّقًا فَصَدَّقَهُ مَالَهُ ثَلاثِينَ حِقَّةً مَعَهَا فَحْلُهَا ، فَبَلَغَ مَالُهُ أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ ، وَفِي خَبَرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، فَأَتَاهُ آتٍ بِصَدَقَةِ قَوْمِهِ ، وَهَذَا الْبَابُ ، وَخَبَرُ عِكْرَاشِ بْنِ ذُؤَيْبٍ مِنْ هَذَا الْبَابِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جہینہ قبیلے کی زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا ۔ میں سب سے آخر میں جس شخص کے پاس آیا وہ مدینہ منوّرہ کے بہت قریب رہتا تھا ۔ اُس نے اپنے جانور میرے لئے جمع کیے ۔ پھر بقیہ حدیث جناب عبداللہ بن ابی بکر کی حدیث کی طرح بیان کی ۔ ان الفاظ تک ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لئے برکت کی دعا کی ۔ جناب عمارہ کہتے ہیں کہ مجھے ابن عقبہ نے بھیجا ۔ جناب یحییٰ کہتے ہیں ، یعنی انب الولید بن عقبہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں ( اسی قبیلے کی ) زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا تو اس شخص کے مال کی زکوٰۃ تیس حقے بنی جن کے ساتھ نر اونٹ بھی شامل تھا ۔ اس کے مجموعی جانور پندرہ سو اونٹ ہوئے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: 2380
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔