حدیث نمبر: 2353
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت میں ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : ” ہماری میراث تقسیم نہیں کی جائیگی ، جو مال ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہوگا ۔ بلاشبہ آلِ محمد اس مال میں سے کھائیں گے ۔ “ اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ آپ کی آل آپ کے صدقہ میں سے کھائے گی کیونکہ آپ کا صدقہ فرض صدقہ ( زکوٰۃ ) نہیں ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: 2353
تخریج حدیث صحيح بخاري