حدیث نمبر: 2308
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّهُ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ ، أَوْ كَانَ عَثَرِيًّا الْعُشُورُ ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ ، نِصْفُ الْعُشْرِ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُرَّةَ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ الشَّافِعِيُّ : الْعَثَرِيُّ : الْبَعْلُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ الْبَغْدَادِيَّ ، يَحْكِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنِ الأَصْمَعِيِّ ، قَالَ : الْبَعْلُ : مَا شَرِبَ بِعُرُوقِهِ مِنْ غَيْرِ سَقْيِ الْمَاءِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ زمینیں جو بارش یا چشمے سے سیراب ہوتی ہیں یا وہ بغیر سیراب کیے پیداوار دیتی ہوں تو اس میں دسواں حصّہ زکوٰۃ ہے اور جس کھیتی کو ڈول ( کنویں ) سے سیراب کیا جاتا ہو اس میں بیسواں حصّہ زکوٰۃ ہے ۔ “ امام شافعی رحمه الله فرماتے ہیں : عَثِرَيُّ سے مراد بَعْلُ ہے ۔ امام اصمعی رحمه الله کہتے ہیں کہ بَعْلُ سے مراد وہ کھیتی ہے جو اپنی جڑوں کے ذریعے سے پانی حاصل کرلیتی ہے اور اسے باقاعدہ سیراب نہیں کیا جاتا ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة الحبوب والثمار / حدیث: 2308
تخریج حدیث انظر الحديث السابق