حدیث نمبر: 2292
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ : اجْتَمَعَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَمٌ مِنْ غَنَمٍ لِلصَّدَقَةِ ، قَالَ : " ابْدُ فِيهَا يَا أَبَا ذَرٍّ " ، قَالَ : فَبَدَوْتُ فِيهَا إِلَى الرَّبَذَةِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زکوٰۃ کی بکریوں میں سے کچھ بکریاں جمع ہوگئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے ابوذر ، ان بکریوں کو (چرانے کے لئے ) جنگل میں لے جاؤ ۔ “ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تو میں ان بکریوں کو چرانے کے لئے ربذہ مقام کی طرف لے گیا ۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم / حدیث: 2292
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح