صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم— اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ
(32) بَابُ إِسْقَاطِ الصَّدَقَةِ- صَدَقَةِ الْمَالِ عَنِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ- بِذِكْرِ لَفْظٍ مُخْتَصَرٍ غَيْرِ مُسْتَقْصًى فِي الرَّقِيقِ خَاصَّةً باب: گھوڑے اور غلام کی زکوٰۃ ساقط کرنے کا بیان ۔ غلام کی زکوٰۃ کے بارے میں خصوصاً مختصر غیر مفصل روایت کا بیان
حدیث نمبر: 2284
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ وَهُوَ ابْنُ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " قَدْ عَفَوْتُ لَكُمْ عَنِ الْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ ، فَأَدُّوا زَكَاةَ الأَمْوَالِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا " ، قَالَ : وَقَالَ عَلِيٌّ : فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ دِينَارًا ، وَفِي كُلِّ عِشْرِينَ دِينَارًا نِصْفُ دِينَارٍمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” میں نے تمہیں گھوڑوں اور غلاموں کی زکوٰۃ معاف کردی ہے ، لہٰذا تم اپنے مالوں میں سے ہر چالیس درہم پر ایک درہم زکوٰۃ ادا کرو ۔ “ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ” ہر چالیس دینار میں ایک دینار اور ہر بیس دینار زکوٰۃ ہے ۔ “