حدیث نمبر: 2258
وَفِيهِ مَا دَلَّ عَلَى أَنَّ الْوَعِيدَ بِالْعَذَابِ لِلْمُكْتَنِزِ وَلِمَنْ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ دُونَ مَنْ يُؤَدِّيهَا وَإِنْ كَانَ الْمَالُ مَدْفُونًا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ کی روایت میں ہے کہ ” کیا زکوٰۃ کے علاوہ مجھ پر کوئی صدقہ واجب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں ۔ مگر یہ کہ تم نفلی صد قہ کرو ۔ “ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ” ایک بدوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُس نے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ جب میں اُس پر عمل پیرا ہوجاؤں تو جنّت میں داخل ہوجاؤں ۔ تو اس روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ” تم فرض زکٰوۃ ادا کرنا ۔ “ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روایت میں فرمایا : ” جس شخص کو کوئی جنّتی شخص دیکھنا پسند ہو تو وہ اس شخص کو دیکھ لے ۔ “ میں یہ دو روایات کتاب کے گزشتہ صفحات میں لکھوا چکا ہوں اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ” نماز پنجگانہ ادا کرو ۔ اور اپنے مہینے ( رمضان المبارک ) کے روزے رکھو اور اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرو اور اپنے امیر کی اطاعت کرو ، تم اپنے رب کی جنّت میں داخل ہو جاؤ گے ۔ “

حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا أَدَّيْتَ زَكَاةَ مَالِكَ ، فَقَدْ أَذَهَبْتَ عَنْكَ شَرَّهُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردی تو تم نے اس کی برائی اپنے سے دُور کردی ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب التغليظ فى منع الزكاة / حدیث: 2258
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده ضعيف