حدیث نمبر: 2254
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ . ح وَحَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ ذَا زَبِيبَتَيْنِ يَتْبَعُ صَاحِبَهُ ، وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْهُ ، فَلا يَزَالُ يَتْبَعُهُ ، وَهُوَ يَفِرُّ مِنْهُ ، حَتَّى يُلْقِمَهُ أُصْبُعَهُ " ، لَمْ يَقُلِ الرَّبِيعُ ، وَهُوَ يَفِرُّ مِنْهُ ، وَقَالَ أَيْضًا : كَنْزُ أَحَدِكُمْ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” تم میں سے کسی ایک شخص کا خزانہ ( جس کی زکوٰۃ ادا نہیں کی گئی تھی وہ ) قیامت کے دن دو سیاہ نقطوں والا گنجا اژدھا بن کر خزانے والے کا پیچھا کریگا جبکہ خزانے والا اس سے پناہ مانگے گا ۔ پھر وہ مسلسل اُس کے پیچھے لگا رہیگا اور وہ اس سے بھاگتا پھرے گا حتّیٰ کہ سانپ اُس کی انگلی چبا لیگا ۔ “ جناب ربیع کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ ” اور وہ سانپ سے بھاگتا پھرے گا ۔ “ اور یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ ” تم میں سے کسی ایک کا خزانہ ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب التغليظ فى منع الزكاة / حدیث: 2254
تخریج حدیث صحيح بخاري