حدیث نمبر: 2249
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَامِرُ الْعُقَيْلِيُّ ، أَنَّ أَبَاهُ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَأَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ ، فَأَمَّا أَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ : فَالشَّهِيدُ ، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ ، وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ ، وَعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ ، وَأَمَّا أَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ : فَأَمِيرٌ مُسَلَّطٌ ، وَذُو ثَرْوَةٍ مِنْ مَالٍ لا يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِي مَالِهِ ، وَفَقِيرٌ فَخُورٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جنّت میں داخل ہونے والے پہلے تین افراد اور جہنّم میں داخل ہونے والے پہلے تین افراد مجھے دکھائے گئے ۔ جنّت میں سب سے پہلے جانے والے تین افراد یہ ہیں ، شہید ، وہ غلام جس نے اپنے رب کی خوب عبادت کی اور اپنے آقا کے ساتھ خیرخواہی کی اور تیسرا وہ شخص جو کثیر الاولاد ہے اور پاک دامن ہے ، کسی کے سامنے دست سوال نہیں پھیلاتا اور وہ تین شخص جو جہنُم میں سب سے پہلے داخل ہوںگے وہ یہ ہیں ، ظالم و جابر بادشاہ اور وہ دولت مند جو اپنے مال میں سے اللہ کا حق ( زکوٰۃ ) ادا نہیں کرتا اور تیسرا وہ فقیر ہے جو فخر وغرورکرتا ہے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب التغليظ فى منع الزكاة / حدیث: 2249
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده ضعيف