صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب فضول التطهير والاستحباب من غير إيجاب— غیر واجب ، اضافی طہارت اور مستحب وضو کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(173) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْوُضُوءَ لِلْمُعَاوَدَةِ لِلْجِمَاعِ كَوُضُوءِ الصَّلَاةِ. باب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ دوبارہ جماع کرنے کے لیے وضو ، نماز کے وضو جیسا وضو ہے
حدیث نمبر: 220
نا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، قَالَ : " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعُودَ ، فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ " . يَعْنِي : الَّذِي يُجَامِعُ ثُمَّ يَعُودُ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب تم میں سے کوئی شخص دوبارہ ( جماع کا ) ارادہ کرے تو اُسے چاہیے کہ نماز کے وضو جیسا وضو کرلے، پھر غسل کرنے سے پہلے دوبارہ جماع کرلے۔ “