حدیث نمبر: 2190
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الزِّيَادِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي كُنْتُ أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ، ثُمَّ نُسِّيتُهَا ، وَهِيَ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ لَيْلَتِهَا ، وَهِيَ لَيْلَةٌ طَلْقَةٌ بَلْجَةٌ ، لا حَارَّةٌ وَلا بَارِدَةٌ " . وَزَادَ الزِّيَادِيُّ : " كَأَنَّ فِيهَا قَمَرًا يَفْضَحُ كَوَاكِبَهَا " . وَقَالا : " لا يَخْرُجُ شَيْطَانُهَا حَتَّى يُضِيءَ فَجْرُهَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک مجھے شب قدر دکھائی گئی تھی پھر مجھے بھلادی گئی اور وہ آخری عشرے کی ایک رات ہے ، وہ رات خوب روشن ، پرسکون ، نہ گرم اور نہ سرد ہوتی ہے ۔ “ جناب الزیادی نے یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ ” گویا کہ اس رات چاند اپنے ستاروں کی روشنی کو ماند کررہا ہو گا ۔ “ دونوں راویوں نے یہ الفاظ بیان کیے : ” فجر روشن ہونے تک اس رات شیاطین باہر نہیں نکلتے ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2190
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح