حدیث نمبر: 2181
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث بھی اسی مسئلے کے بارے میں ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیسویں رات کی صبح کو دیکھا تو آپ کی پیشانی اور ناک کی نوک پر کیچڑ لگا ہوا تھا ۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو بتایا تھا کہ آپ نے شبِ قدر میں خود کو کیچڑ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے تو اکیسویں رات گزر جانے والے مہینے کے دنوں کے اعتبار سے طاق رات تھی ۔ ممکن ہے اس سال رمضان المبارک اُنتیس دنوں کا ہو ۔ اس طرح وہ رات باقی ماندہ دنوں کے اعتبار سے نویں رات تھی ۔ جبکہ گزرجانے والے دنوں کے اعتبار سے اکیسویں رات تھی ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2181
تخریج حدیث صحيح مسلم