حدیث نمبر: 2161
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ لُدَيْنٍ الأَشْعَرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَوْمُ عِيدٍ ، فَلا تَجْعَلُوا يَوْمَ عِيدِكُمْ يَوْمَ صِيَامِكُمْ ، إِلا أَنْ تَصُومُوا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَبُو بِشْرٍ هَذَا شَامِيٌّ ، لَيْسَ بِأَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ صَاحِبِ شُعْبَةَ ، وَهُشَيْمٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ” بیشک جمعہ کا دن عید کا دن ہے ۔ لہٰذا تم اپنے عید والے دن روزہ مت رکھو الاّ یہ کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھو ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ ابوبشر شامی ہے اور یہ ابوبشر جعفر بن ابی حشیہ نہیں ہے جو کہ امام شعبہ اور ہشیم کے ساتھی ہیں ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2161
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده ضعيف