صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب فضول التطهير والاستحباب من غير إيجاب— غیر واجب ، اضافی طہارت اور مستحب وضو کے متعلق ابواب کا مجموعہ
(167) بَابُ اسْتِحْبَابِ الْوُضُوءِ لِلْجُنُبِ إِذَا أَرَادَ الْأَكْلَ. باب: جنبی شخص جب کچھ کھانا چاہے تو اس کے لیے وضو کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 215
نا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت میں کچھ کھانے یا سونے کا ارادہ کرتے تو وضو کرلیتے۔