حدیث نمبر: 2141
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَبُو قِلابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ طَعَامَنَا ، فَجَاءَ يَوْمًا ، فَقَالَ : " هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ ذَلِكِ الطَّعَامِ ؟ " . فَقُلْتُ : لا . فَقَالَ : " إِنِّي صَائِمٌ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کھانے کو پسند فرماتے تھے ۔ پس ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا : ’’ کیا تمہارے پاس اس کھانے سے کچھ ہے ؟ “ تو میں نے عرض کیا کہ نہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ ( پھر ) میں روزے سے ہوں ۔ “