حدیث نمبر: 2130
فَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ الرِّشْكُ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ ، أَوْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ ؟ " قَالَتْ : " نَعَمْ " . قَالَتْ : مِنْ أَيِّهِ ؟ قَالَتْ : " لَمْ يَكُنْ يُبَالِي مِنْ أَيِّهِ صَامَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے روزے رکھتے تھے ۔ یا کیا آپ ہر مہینے میں تین روزے رکھتے تھے ؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ ہاں ۔ انہوں نے پوچھا کہ کون سے دنوں میں رکھتے تھے ؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ آپ اس کی پروا نہیں کرتے تھے کہ کن دنوں کا روزہ رکھا ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2130
تخریج حدیث صحيح مسلم