صحيح ابن خزيمه
— نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ
باب: ہر مہینے کے تین روزے ایام بیض ( 13 ، 14 ، 15تاریخ ) میں رکھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2128
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَعْمَشِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَامٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا صُمْتَ مِنَ الشَّهْرِ ، فَصُمْ ثَلاثَ عَشْرَةَ ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ربذہ مقام پر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا ، اُنہوں نے فرمایا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم مہینے میں تین روزے رکھو تو تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخ کا روزہ رکھ لیا کرو ۔ “