حدیث نمبر: 2118
وَحَدِيثُ وَحَدِيثُ شُعْبَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، سُئِلَ عَنْ صَوْمِهِ ، فَغَضِبَ ، وَسُئِلَ عَنْ صَوْمِ الاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ ، قَالَ : " ذَاكَ يَوْمٌ يَعْنِي الاثْنَيْنِ ، وُلِدْتُ فِيهِ ، وَبُعِثْتُ فِيهِ " ، أَوْ قَالَ : " أُنْزِلَ عَلَيَّ فِيهِ " . وَفِي حَدِيثِ شُعْبَةَ : سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيَّ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

امام شعبہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے روزوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ سخت ناراض ہوگئے اور آپ سے پیر اور جمعرات کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پیر والے دن میری ولادت ہوئی اور اس دن مجھے نبوت عطا کی گئی یا فرمایا : ” اسی دن مجھ پر وحی نازل کی گئی ۔ “

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2118
تخریج حدیث صحيح مسلم