حدیث نمبر: 2088
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

حضرت ربیح بنت معوذ بن عفراء بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے ارد گرد کی انصاری بستیوں میں پیغام بھیجا کہ جس شخص نے روزے کی حالت میں صبح کی ہے تو وہ اپنا روزہ مکمّل کرے اور جس نے بغیر روزہ رکھے صبح کی ہے تو وہ باقی دن ( روزے دار کی حیثیت سے ) مکمّل کرے تو ہم اس کے بعد اس دن روزہ رکھا کرتے تھے اور اپنے چھوٹے بچّوں کو بھی روزہ رکھواتے تھے ۔ ہم اُنہیں مسجد میں لے جاتے اور اُنہیں روئی سے کھلونے بنا دیتے ۔ جب اُن میں سے کوئی ایک ( بھوک کی وجہ سے ) روتا تو ہم اُسے وہی کھلونا دے دیتے حتّیٰ کہ افطاری کا وقت ہوتا ( تو اُسے دودھ دیتے ) ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2088
تخریج حدیث صحيح بخاري