صحيح ابن خزيمه
— افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے اُن کے ابواب کا مجموعہ
باب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ وصال کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 2071
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ , حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ , حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ , عَنِ ابْنِ أَبِي نُعَيْمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْكُرُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ " . قَالَهَا ثَلاثًا . قَالُوا : فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " لَسْتُمْ فِي ذَلِكَ مِثْلِي , إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِي , فَاكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم وصال سے بچو“ آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی ، صحابہ کرام نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ بھی تو وصال کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اس معاملے میں میرے جیسے نہیں ہو ۔ بیشک میں رات اس حال میں گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے ۔ پس اس قدر ( اعمال کا ) بوجھ اُٹھاؤ جتنی تم طاقت رکھتے ہو ۔ “