صحيح ابن خزيمه
— افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے اُن کے ابواب کا مجموعہ
باب: روزے میں وصال کرنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2069
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَعْنِي مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّكَ تُوَاصِلُ . قَالَ : " إِنِّي أَبِيتُ أُطْعَمُ وَأُسْقَى " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” صوم وصال سے اجتناب کرو ۔ “ صحابہ کرام نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ، آپ بھی وصال کرتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک میں اس حالت میں رات گزارتا ہوں کہ مجھے کھلایا اور پلایا جاتا ہے ۔ “